فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران مدن پورہ سید حسن شاہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اب عملی طور پر جہاد کرنا ہو گا۔ حسینی قافلے فلسطین کی آواز پر تیار ہیں مسلمانوں کیساتھ جانوروںجیساسلوک روا نہیں رکھا جائے گا اب اسلامی فوج کو بھی جاگنا ہو گا۔ غیر مسلم اقوام نے کیا مسلم کشی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے فلسطین میں جاری بربریت کا جتنی جلد خاتمہ نہیں ہو گا پوری دنیا میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں