فلم دبنگ کے ڈائریکٹر نے سلمان خان کو غنڈہ کہہ دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ ہدایت کار ابھینیو کشیپ نے سلمان خان کو غنڈہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم دبنگ کے ہدایت کار ابھینیو کشیپ نے انٹرویو کے دوران سلمان خان پر غنڈہ ہونے کا الزام عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سلمان خان اکثر سیٹ سے غائب ہوجاتے تھے اور انڈسٹری پر بھی سلمان خان کے خاندان کا غلبہ ہے۔ابھینیو نے کہا کہ سلمان خان بطور اداکار جس قسم کا رویہ رکھتے ہیں وہ ان کی اداکاری کے لیے مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کام پر آکر ایک احسان کرتے ہیں، وہ ایک مشہور شخصیت ہونے کی طاقت میں ہیں لیکن انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہدایت کار کے مطابق انہیں دبنگ سے پہلے اس کا علم نہیں تھا، سلمان بدتمیز ہے وہ ایک برا شخص ہے، خان بالی ووڈ میں اسٹار سسٹم کے باپ ہیں۔ابھینیو نے کہا کہ اگر آپ ان کے خاندان سے اتفاق نہیں کرتے تو وہ آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔سلمان خان نے رئیلی شو بگ باس میں کشیپ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نے بہت سے لوگوں کا کیریئر برباد کردیا ہے، ہر کوئی کہتا ہے وہ آپ کا کیریئر کھا جائے گا، میں نے کس کا کیریئر کھایا ہے؟ اور اگر میں کبھی ایسا کرتا بھی ہوں تو یہ میرا صرف اپنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں