فنکاروں اور کرکٹرز کا میلہ 23’24اگست کو سجے گا

کراچی (شوبز نیوز)آرٹس کونسل کراچی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اور کرکٹرز کا میلہ ہفتہ 23 اور اتوار 24 اگست کو لگے گا۔ ایک چھت کے نیچے پہلی بار صف اول کے فنکار اور کرکٹرز اکٹھے ہوں گے۔ ایک جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلوے بکھیریں گے، تو دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیرو فواد خان، اقرا عزیز اور صنم سعید ستاروں کی طرح جگمگائیں گے۔فلموں اور ڈراموں کے کامیاب ہیرو فہد مصطفی اور احد رضا میر بھی اپنے پرستاروں کے درمیان ہوں گے، جب اتنے سارے شوبزنس انڈسٹری کے شہرت یافتہ فنکار آرہے ہیں عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شعیب اختر اور وسیم اکرم بھی اپنے فینز سے باتیں کریں گے، ہفتے اور اتوار کو آرٹس کونسل کراچی میں ایسا رنگ جمے گا کہ سب حیران رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں