فواد خان کی فلم ابیر گلال کو نئے نام سے ریلیز کرنیکی تیاریاں

ممبئی (شوبز نیوز) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور معروف بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی فلم عبیر گلال کی ریلیز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔بھارت میں فواد خان کے مداح یہ جان کر کافی پرجوش تھے کہ وانی کپور کے ساتھ ان کی فلم عبیر گلال 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی مگر 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد اس کی ریلیز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جس کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی۔بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ وہ اب اس فلم کو کبھی نہیں دیکھ سکیں گے تاہم حالیہ پیشرفت نے مداحوں میں نئی امید جگا دی۔رپورٹ کے مطابق عبیر گلال 29 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فلم کا نام Abir Gulaal سے بدل کر Aabeer Gulaal رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کیا فلم بھارت میں بھی ریلیز کی جائے گی، مگر بالی وڈ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق عبیر گلال کے بنانے والے فلم سردار جی 3 کی ریلیز کا پیٹرن اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں