فوج کا کردار ہمیشہ امید اور حوصلے کی علامت رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاریکٹر ایڈوانس سٹدی ڈاکٹر حضور محمد صابر نے کہا کہ بھارتی سلگتے ارمان ہندو ستا نی قوم کی اقوام عالم میں ذلت و رسوائی کی تصویر بنے ہو ئے ہیں مودی کے اعصاب پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا خوف تاری ہے افواج پاکستا ن نے مکار مودی کی بزدل فوج کو ایسا اعصاب شکن جواب دیا ہے جو اس کی آنے والی دس نسلیں بھی یاد رکھے گی ہم اپنی پاک فوج کے سپاہیوں کی سرحد پر قربانیوں کی بدولت چین کی نیند سوتے ہیں۔ ان کی قربانیاں اور جذبہ ہی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں۔ جو قوم اپنے محافظوں سے محبت کرتی ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہم اپنے فوجی بھائیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے لیے دعا گو ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں