فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 100سے زائدفوڈ بزنسز کی چیکنگ کی اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات،ورکرز کی میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کو 30،000جرمانہ عائد کیا ۔ شہر کے داخلی اور خارجی مقامات پر دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4000لیٹر دودھ کی چیکنگ بھی کی گئی جبکہ ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی ، کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیا فروخت کرنے اور میٹ سیل پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 48000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اسی طرح 4لیٹر سے زائد ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس،45 لیٹر ملاوٹی دودھ،7کلوسے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں