فہد مصطفی کی دوسری شادی’ حرا سومرو کا ردعمل آ گیا

کراچی (شوبز نیوز) اداکار اور میزبان فہد مصطفی کی دوسری شادی کی افواہوں پر اداکارہ حرا سومرو نے ردعمل دیا ہے۔پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی فہد مصطفی کے بارے میں کسی منفی بات یا غیر مناسب رویے کی بات نہیں سنی وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہمیشہ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔تاہم فہد کی دوسری شادی کے سوال پر حرا سومرو نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ فہد مصطفی نے واقعی دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔حرا کے مطابق اگر ایسا ہوا بھی ہے تو فہد کی پہلی اہلیہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور ممکن ہے وہ اس صورتِ حال کو سمجھداری سے سنبھال لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں