فیسکو کی فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر سید محمد سلیم شاہ نے کہا ہے کہ جدید سائنسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں فیسکو کی جانب سے فیس بک پر (e)کچہری کا انعقاد نہ صرف خوش آئند بلکہ وقت کی ضرورت کے مطابق انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعہ صارفین بجلی سہل طریقہ سے اپنے مسائل اور شکایات کے بروقت اور فوری ازالہ کی عمدہ اور بہترین کاوش سے مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیس بک پر براہ راست صارفین کے مسائل سے آگہی اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ای کچہری میں ناظم آباد ڈویژن’ غلام محمد آباد ‘ ڈویژن’ پیپلز کالونی ڈویژن’ علامہ اقبال ڈویژن ‘سمندری ڈویژن ‘ تاندلیانوالا ڈویژن کی 35سب ڈویژنوں سے متعلقہ صارفین کی شکایات موصول ہوئیں جس کے فوری تدارک کیلئے متعلقہ ایس ڈی اوز و دیگر افسران کو موقع پر ہی احکامات صادر کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں