8

فیسکو کے مختلف افسران کو پروموشن دے دی گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کے مختلف افسران کوپروموشن اورٹائم سکیل اپ گریڈیشن دے دی گئی ۔فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد شعبہ ہیومن ریسورسز کی طرف سے ان افسران کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر نے پروموٹ اور اپ گریڈ ہونے والے تمام افسران کو مبارکباد دی ہے اوراس عزم کا اظہار کیاہے کہ ترقی پانے والے افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فیسکو اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے اورفیسکو کے لائن لاسز اور ریکوری کے مطلوبہ ٹارگٹس کو حاصل کریں گے ۔اور فیسکو صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رفیق جنرل منیجر (ٹیکنیکل)اور میڈم صدف نازجنرل منیجر(کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز)کی سکیل 20سے 21میں ترقی اور تعیناتی کی گئی ہے ۔غلام مجتبیٰ خان ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر)،فرخ آفتاب ڈائریکٹر جنرل(لائ)،محمد امدادللہ ڈائریکٹر جنرل(آئی ٹی) اور علی محمد ڈپٹی جنرل منیجر (فنانس)کی سکیل 19سے 20میںترقی اور تعیناتی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت سکیل 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میںمحمد سعید چیف انجینئرآپریشن)،فیصل رضا مارتھ چیف انجینئر(اواینڈایم)ٹی اینڈجی،محمد وقاص بیگ چیف انجینئر(ڈویلپمنٹ )پی ایم یو ،اصغر حسین قزلباش چیف انجینئر(کسٹمر سروسز)،محمد منور خان ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن)،احتشام اللہ ایس ای ،سید احمد علی شاہ پراجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن)،محمد ندیم اکبر سپرنٹنڈنگ انجینئر(ٹیکنیکل سروسز)،محمد افضل ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ)،ابراراحمد خان سپرنٹنڈنگ انجینئر(آپریشن)سرگودھا،عصمت اللہ خان سپرنٹنڈنگ انجینئر(آپریشن)ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد امیرخان سپرنٹنڈنگ انجینئر(آپریشن)فرسٹ سرکل ،فیصل شفیع رانا ڈائریکٹر (MI)،مصباح الاسلام ڈائریکٹر (PS&C)، ذوالفقار علی ڈائریکٹر (کمرشل)،محمد اقبال خان منیجر (لیگل/کنٹریکٹ)میراڈ،علی محمد ڈائریکٹر (اکائونٹس فنانس)،غلام مجتبیٰ خان ڈائریکٹر (سی ایم)/ڈی جی ایچ آر،میجر(ر)مظفر قادر ملک ڈائریکٹر ایڈمن شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں