فیفا انڈر15ورلڈ کپ،صدر جیانی انفیٹنو فیسٹول میں پہنچ گئے،کھلاڑیوں سے ملاقات

باکو(سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری پہلے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں پہنچ گئے جہاں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔فیفا صدر نے کانگو کو 0ـ2 سے شکست دینے کے بعد متحدہ عرب امارات کی نوجوان ٹیم سے ملاقات کی۔یو اے ای فٹبال حکام کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انفانٹینو کو میدان میں آکر کھلاڑیوں سے ملتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگو کے خلاف راؤنڈ آف 32 میں کامیابی اور فیفا صدر سے ملاقات نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یادگار لمحہ بن گئی۔ٹورنامنٹ میں فیفا کی 189 رکن ایسوسی ایشنز کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں،مقابلوں میں آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں 20، 20 منٹ کے دو ہاف کھیلتی ہیں۔ ایونٹ میں تقریباً ایک ہزار میچز کھیلے جائیں گے۔یہ ایونٹ فیفا کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہیر 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ ٹورنامنٹس ہر سال ہوں گے۔ کھلاڑیوں سے ملتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگو کے خلاف راؤنڈ آف 32 میں کامیابی اور فیفا صدر سے ملاقات نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یادگار لمحہ بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں