قاتلانہ حملے مسلح افراد کی فائرنگ سے3نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالو نی میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے 18 سا لہ احمد ولد محمد علی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ کلاش مل کے قریب مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان بشارت علی ولد ارشد سکنہ غازی آباد کو بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں تاندلیانوالہ کے نواح میں عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان صفدر کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں