قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘5لاکھ معاوضہ کا حکم

گوجرہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک محمد مشتاق نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور پا نچ لا کھ معا وضہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی معا وضہ چھ ما ہ قید کی سزا سنا ئی استغا ثہ کے مطا بق ایک سا ل قبل چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کے محمد بلا ل نے سا تھیو ں اور اہلیہ کے ہمراہ دیوار کے تنازعہ پر فا ئرنگ کرکے عبدالجبار کو قتل کر دیا تھا تھا نہ صدر پو لیس گوجرہ نے مقتول کے بھا ئی عبدالغفار کی مدعیت میں محمد بلا ل، پروین بی بی، سجاد عرف اسحاق، بشیر اور ایک کس نا معلو م کے خلا ف مقدمہ درج کیا اور محمد بلا ل اور پروین بی بی کو ملزم قرار دے کر چالا ن مر تب کرکے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک محمد مشتاق کی عدا لت میں پیش کیا جس پر فا ضل جج نے سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد بلا ل کو سزائے موت، پا نچ لا کھ روپے معا وضہ اور عدم ادائیگی معاوضہ چھ ما ہ قید کی سزا سنا ئی اور پر وین بی بی کو بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں