قوت خرید میں کمی کے باعث مزید19لاکھ افراد غربت کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے اور مزید 19لاکھ افراد غربت کا شکار ہوں گے، دیہی علاقوں میں تقریبا ایک کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔عالمی بینک کی پاکستان سے متعلق پاورٹی اینڈ ایکویٹی رپورٹ اورڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت مستحکم ہے، رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شہری علاقوں میں غربت کی شرح 22.8 فیصد اور د یہی علاقوں میں 49.6فیصد ہے، سرکاری سطح پر غربت کی شرح مختلف ہے اور رواں برس25.4 فیصد شرح ہیاور آئندہ مالی سال غربت کی شرح 24.8فیصد ہونیکا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعت اور خدمات کے شعبوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تنزلی رہی جبکہ مہنگائی میں کمی کے باوجود لوگوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں