قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہ کیا؟ کرکٹر عدالت پہنچ گیا

کراچی(سپورٹس نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے پی سی بی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔وکیل درخواست گزار کے مطابق تیمور علی پاکستان کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔وکیل کے مطابق ورلڈکپ کیلئے سلیکٹ کھلاڑیوں کا پرفارمنس ریکارڈ درخواست گزار سے انتہائی کم ہے۔ تیمور علی نے امتیازی سلوک کیخلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل دائر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں