لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال سے صفدر آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن

صفدرآباد(نامہ نگار)عوام لائوڈاسپیکر کے بے جا استعمال کی وجہ سے بد ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے دوسری طرف انتظامیہ ستو اور بھنگ پی کر سو گئی۔اطلاعات کے مطابق صفدرآباد میں ہر ریڑھی،موٹر سائیکل اور چنگ چی پر لائوڈ اسپیکر لگے ہیں جو شہر کی ہر گلی میںگھس کر لائوڈ اسپیکر پر انتہائی گھٹیا اور ناقص اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے کیلئے انائونسمنٹ کرتے رہتے ہیں۔ مساجد میں نماز پڑھنے والے ،گھروں میں آرام کرنیوالے بوڑھے بزرگ،خواتین اور سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے ذلیل و خوار ہو جاتے ہیں۔شہر میںناقص کھانے پینے کی چیزوں کی بھرماراور فروخت سر عام جاری ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عوام ٹیکس بھی دیتے ہیں مگر پھر بھی ان کی کوئی سنتا ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں