1

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جامعہ مسجد مسلم،گلستان کالونی چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی،انچارج کمپلینٹ سیل،دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکا کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے شہریوں کو نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی،شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد ۖ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔میں روزانہ دن 12بجے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتا ہوں،شہری بلاجھجھک میرے پاس تشریف لائیں۔شہری گھر بیٹھے کسی بھی مسئلے،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 370-4022020پراطلاع دے سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی گئی۔اہل علاقہ نے مساجد میں کھلی کچہریوں کے اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں