لوگ مجھے’ شاہ رخ’ سلمان خان کو بھول جائیں گے’ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے، شاہ رخ اور سلمان خان کو ایک دن بھول جائیں گے۔ عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ میں ان کا اور دوسرے سینئر اداکاروں کا سفر اب اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔فلم بینوں میں بعض کا خیال ہے کہ عامر خان، سلمان اور شاہ رخ خان فلمی دنیا کے وہ کامیاب ستارے ہیں جن کی کامیابی اور مشہوری تک پہنچنا نئے اداکاروں کے لیے ایک مشکل ہو گا، لیکن عامر خان اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہر چیز تخلیق ہوتی ہے اور پھر ختم ہوجاتی ہے، ایک دن آئے گا لوگ ہم خانز کو بھی بھول جائیں گے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں، سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی ووڈ کے آخری سٹار اداکار نہیں ہیں، ہمارے بعد اور بہت آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں خانز بالی ووڈ کے آخری سٹار اداکار نہیں ہیں، لوگ ہمیں بھلا دیں گے بلکہ ہم تو گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سٹار اداکار نہیں ہوگا، آپ ہمیں بھول جائیں گے، یہ دنیا کی روایت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں