لیاری کے انڈر15 بوائز کی شاندار کارکردگی

اوسلو (سپورٹس نیوز) لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر15ٹائٹل جیت لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔بیٹر فیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔ دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ محنت رنگ لائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں