لیجنڈری فٹبالر زیڈان فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند

پیرس (سپورٹس نیوز) معروف سابق فٹبالر زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ وہ ایک دن فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ سبکدوش ہونے والے کوچ ڈیڈیے ڈیشامپ کی جگہ لینے کے خواہاں ہیں یا نہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق زین الدین زیڈان، جنہوں نے 1998 کے ورلڈ کپ فائنل میں برازیل کے خلاف فرانس کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 2 گول کیے تھے، اس سے قبل ریال میڈرڈ کی کوچنگ کے دوران ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے3ٹائٹل جتوانیکا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے اطالوی اسپورٹس اخبار لا گزیٹا ڈیللو اسپورٹ کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں کوچنگ میں واپس آں گا۔ لیکن میری خواہش ہے کہ ایک دن قومی ٹیم کی کوچنگ کروں 53 سالہ زیڈان کو ڈیڈیے ڈیشامپ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔، ورلڈ کپ 2018 جیتنے والے کوچ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے بعد سبکدوش ہو جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں