ماحولیاتی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے پر مکمل توجہ ہے

انطالیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں، بین الاقوامی تعاون اور موثر موسمیاتی حکمت عملی ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس (COP31) کے موقع پر پاکستان پویلین میں جنوبی کوریا کے معروف نشریاتی ادارے KBS کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون، مشترکہ کوششوںاور مثر حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مقف، ماحولیاتی چیلنجز، موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں، بین الاقوامی تعاون اور موثر موسمیاتی حکمت عملی ناگزیر ہیں۔اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات بھی زیرِ بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں