ماہرہ خان کا شوہر کی سالگرہ پر جذباتی پیغام وائرل

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شوہر سلیم کریم کی سالگرہ پر جذباتی پیغام وائرل ہوگیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے میری جان، میرے سلیم۔انہوں نے لکھا کہ براہ کرم ہمارے اور ہمارے چھوٹے سے خاندان کے لیے دعا کریں، بہت اچھا لگے گا۔اداکارہ کے اس محبت بھرے پیغام پر مداحوں اور شوبز سے وابسطہ شخصیات نے نیک خواہشات اور دعائوں کا سلسلہ شروع کردیا۔کسی نے لکھا، اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے، تو کسی نے کہا، اللہ ہمیشہ آپ دونوں کو اپنی امان میں رکھے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں