منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ماہ صیام شہری ہر طرح کے ریلیف سے محروم۔رمضان سستا بازار بھی نہ لگ سکا یوٹیلٹی سٹور بھی بند رمضان نگہان پیکج سے بھی اکثریت محروم ۔رانا محمد ابراہیم محمد عباس جٹ علی رضا یاسر عباس سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کے سبب سحری اور افطاری کا اہتمام کرنا بے حد مشکل ہو چکا ہے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے رہلیف کے دعوے محض دعوے ہی ہیں شہر میں انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان بازار بھی نہ لگایا جا سکا اور جبکہ یوٹیلٹی سٹور گزشتہ کئی ماہ قبل ہی بند کر دیا تھا شہریوں کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان نگہبان کے تحت ملنے والی امدای رقم سے بھی محض چند گھرانے ہی مستفید ہو سکے ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا حکومت کو آغاز رمضان سے قبل سے ہی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا کوئی جامعہ پروگرام ترتیب دینا چاہیے تھا۔
