7

مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اداکارہ مریم نور نے شرکت کی اور اس دوران میزبان شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں