مجھے نہ سمجھائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا کرنا ہے’ عاطف اسلم

لاہور(شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے تھے، والد کے انتقال کے اگلے ہی دن گلوکار نے کراچی کے کرکٹ سٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔ایک جانب گلوکارکے مداحوں کی جانب سے خوب سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے جبکہ دوسری جانب گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔عاطف اسلم ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کینیڈا میں مقیم بھارتی میزبان اور صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا اور تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد سب نے باتیں کیں اور کہا یہ اگلے ہی روز پرفارم کر رہا ہے، میرے گھر میں کیا ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں