مجھے یقین ہے آپ امن کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

سرگودہا (بیورو چیف)پولیس ٹریننگ سکول میں94 ویں ریکروٹ کلاس کورس کے تحت تربیت مکمل کرنیوالے 787 کنسٹیبلان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان تھے جبکہ ڈی پی او محمد صہیب اشرف سمیت دیگر پولیس افسران اور پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں کے عزیز و اقارب نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول ایس پی انعم فریال نے مہمان خصوصی کا استقبا ل کیا پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے خوبصورت انداز میں سلامی دی جبکہ کمانڈو دستوں نے جسمانی کرتب کا شاندار مظاہرہ کر کے حا ضر ین سے خوب داد سمیٹی اس موقع پر پرنسپل پی ٹی ایس انعم فریال نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سات ماہ کے دوران جوانوں کو تھانہ کے امور، ٹریفک انتظا ما ت ،مجمع خلاف قانون سے نبٹنے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ اعلی اخلاقی اقدار کو برقرار رکھنے اور محکمانہ نظم و ضبط سے خصوصی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں