محبت کے سفر پر توجہ دینے کیلئے شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کی’ کومل عزیز

لاہور (شوبز نیوز) ٹیلی ویژن اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری مستقل چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتا دی۔کومل عزیز خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری اپنے بیان میں باضابطہ طور پر شوبز انڈسٹری سے مستقل کنارہ کشی کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ وہ 2021 میں آخری بار ڈرامہ سیریل مہلت میں نظر آئی تھیں۔زندگی کا اہم فیصلہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ انہوں نے اپنا کاروبار بنانے، مالی خودمختاری حاصل کرنے اور ذاتی طور پر خود کو بہتر بنانے اور خود سے محبت کے سفر پر توجہ دینے کیلئے شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کی۔اگرچہ انہوں نے پانچ سال قبل اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن باضابطہ اعلان میں تاخیر کی تاکہ وہ بغیر کسی غیر ضروری میڈیا توجہ کے اپنی زندگی کے اس باب کو بند کر سکیں۔کومل عزیز خان نے اداکاری کے کیریئر کے دوران اپنے مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اسکرین کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہتے ہوئے انہوں نے واضح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں