کالی نہ کہلائے کیلئے دعا کرتی تھی، جیسمین بھاسن

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ جیسمین بھاسن نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں رنگت اور ظاہری شکل پر تنقید کے باعث میں احساسِ کمتری کا شکار تھی، مندر میں اپنی خوبصورتی کے لیے دعائیں مانگتی تھی۔جیسمین بھاسن نے حال ہی میں جے مدان کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ بچپن میں مجھے اکثر یہ سننے کو ملتا تھا کہ میں کالی ہوں، جلد پر کیل مہاسوں اور دبلی پتلی جسامت کی وجہ سے بھی مجھے مختلف باتیں سننا پڑتی تھیں جس سے میں دلبرداشتہ رہتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بچپن میں میرے والد مجھے راجستھان میں واقع ایک بیجاسن ماتا مندر لے گئے تھے جہاں میں نے کئی سیڑھیاں چڑھ کر خصوصی طور پر دعا کی کہ خدا مجھے اتنا خوبصورت بنا دے کہ ایک دن لوگ مجھ سے ملنے کی خواہش کریں۔ جیسمین نے کہا کہ میں اکثر اوقات صرف یہی دعا کرنے مندر جایا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں