محمد یوسف کی 51ویں سالگرہ 27اگست کو منائی جائیگی

جہانیاں (سپورٹس نیوز) معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی51ویں سالگرہ 27اگست کومنائی جائے گی ۔محمد یوسف 27اگست 1974 کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ سال2005 میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔محمد یوسف نے 1998 میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتے گئے۔محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7431 رنز بنائے جن میں24 سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نی282ون ڈے میچوں میں9624رنز بنائے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاںشامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں