محکمہ خزانہ نے تمام سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا بند کردی

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا بند کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کا بجٹ باضابطہ طور پر کلوز کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی محکمے کو مزید فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نئے فنڈز کے لیے اگلے بجٹ کا انتظار کریں۔ جاری منصوبوں کے فنڈز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا تاہم نئے سپلیمنٹری اخراجات مخر کر دیے گئے ہیں۔ماہرین معاشیات کے مطابق ہر سال مالی سال کے اختتام پر محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ فائنلائزیشن اور آڈٹ کی تیاری کے سلسلے میں یہ اقدامات معمول کا حصہ ہوتے ہیں تاہم اس بار سپلیمنٹری گرانٹس کی بندش سے کئی محکموں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں