مریم نواز نے متحرک ہو کو پنجاب کو مشکلات سے نکال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے2برسوں میں متحر ک ہوکر اورعملی اقدامات سے پنجاب کومشکلات سے نکال دیا اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناکراپنی صلا حیت کو بہتر ثابت کیا ہے۔اربوں روپے کے منصو بے دھی رانی پروگرام کے تحت تفریق کے بغیر سینکڑوں خاندانوں کے گھر آبادکئے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ماضی میں سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلا گیاملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں سے محروم رکھاگیا-خیبرپختونوامیں پی ٹی آئی کی 13سال سے مسلسل حکومت ہے مگر عوام مشکلات کاشکارہیں۔ پی ٹی آئی کاآ ج بھ قومی مجرم کو جیل سے رہا کروانے اورفساد کے علاوہ کوئی ایجنڈانہیں-جلا دو، گھیراو کرو، قوم کے بچوں کو انتشار اور فساد سکھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی وزیراعلیٰ کی اصل ذمے داری ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں اپنے صوبے کے لوگوں کو جواب دہ ہیں۔ لوگ فتنے فساد کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، پنجاب ٹیکنالوجی اور اے آئی کے میدان میں لیڈ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نالائقی کے دور سے گزرا، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال میں 70 فیصد بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں