42

مریم نواز کی الیکشن کے لئے تیاریوں کی ہدایت

ساہیوال (نامہ نگار)مریم نواز نے لیگی رہنماں اور کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا۔ کہتی ہیں کہ فسطائی دور میں پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا۔مسلم لیگ ن ساہیوال کی مرکزی تنظیم، یوتھ ونگ، شعبہ خواتین اور سوشل میڈیا کے اجلاسوں کی صدارت کی، چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف نے رہنمائوں اور کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے انہیں اصل حقائق سے آگاہ کریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فسطائی دور میں پارٹی لیڈرشپ اور کارکنوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا، ہمیں عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس لئے عوام کی خدمت کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے، رہنما اور کارکنان عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں۔شعبہ خواتین، یوتھ اور سوشل میڈیا ونگز کے اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت خاص طور پر قابل تعریف ہے، آپ عوام کی حقیقی آواز ہیں۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہر کارکن ووٹ کی عزت و حرمت کا پاسدار اور پہرے دار ہے، ووٹ کو عزت، عدل کا نظام قائم ہونے سے ملے گی، نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔مریم نواز نے واضح کیا کہ کارکن ہی اصل پارٹی اور اس کی طاقت ہیں، خوش نصیبی ہے کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں