دیوار گرنے سے ماں بیٹی لقمہ اجل بن گئیں،گھر میں کہرام

احمدپور سیال(نامہ نگار) احمد پور سیال میں گھر کی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔واقعہ احمد پور سیال موضع کلاچی چک نمبر 7/3ایل میں پیش آیا، مکان کی دیوار گرنے سے جاوید بھٹی نامی شخص کی زوجہ جس کی عمر 28سال اور بیٹی کی عمر 14سال تھی دیوار کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی لوگوں کی مدد سے ماں بیٹی کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ماں بیٹی کو لاشوں کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں