مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر ساتوں دن24گھنٹے سہولیات فراہم کی جارہی ہے،کمشنر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اچانک چک لکھنانہ ضلع جھنگ کے مریم نواز ہیلتھ کلینک پہنچ گئے اور 24/7مرکز پر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی،ادویات کی دستیابی،تاریخ تنسیخ چیک کی۔انہوں نے صفائی کا معیار بھی دیکھا اور زیرعلاج مریضوں سے گفتگو کرکے ادویات ملنے اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر ہفتہ کے ساتوں دن24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور یہ سنٹر علاقہ کے لوگوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے ہیلتھ کلینک کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں