مزاحمتی حملوں میں اضافہ،طالبان رجیم کی مشکلات بڑھ گئیں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) ستمبر کے مہینے میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے طالبان رجیم کے خلاف68کارروائیاں کی گئیں جن میں102اہلکار ہلاک جبکہ48زخمی ہوئے ۔ افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں کا دائرہ وسیع ہو گیا، جہاں مختلف صوبوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے یو ایف، این آر ایف اور این آئی ایف کی حالیہ کارروائیوں میں طالبان رجیم کے 23 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ان کارروائیوں میں متعدد چوکیاں، گاڑیاں اور انٹیلی جنس مراکز بھی متاثر ہوئے، مزاحمتی گروپوں نے طالبان رجیم کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں