غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ صیام کا تقدس پامال ،اسرائیلی وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اتر آیا۔ اسرائیلی ویراعظم نے فلسطینیوں کی مسجد اقصی تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں نئی پابندیوں کے تحت 13سال سے 50سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔علاوہ ازیں 13سے 50سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10ہزار افراد کو اجازت دی جائے گی۔ صیہونی ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف 55 سال سے بڑے مرد اور 50سال سے بڑی خواتین اور 12سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔صیہونی ریاست نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ حال ہی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے فلسطینی قیدیوں کو بھی مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی داخل ہونے کے خواہش مندوں کو پہلے اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔




