مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے جب بھی ملک کی باگ ڈور سنبھا لی، پاکستان نے ترقی کی ہے، اس وقت بھی پاکستان ترقی کرر ہا ہے جبکہ شرپسند ٹولہ انتشار پھیلانے میں مصروف ہے ،ناقدین کارکردگی اور خدمت سے ہمارا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرتا جارہا ہے اور معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے ترسیلات زر میں 32فیصد ا ضافہ ہوا جو بیرون ملک ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک سے محبت کا واضح ثبوت ہے لیکن دوسری جانب ایک شرپسند ٹولا انتشار پھیلانے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں