گوجرہ(نامہ نگار)تھا نہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میں گاڑی کھڑی کر نے کے تنازعہ پرمسلح افرادکی فائرنگ ، انجمن تاجران کے سرپرست اعلی سمیت پانچ افرادکو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 298 ج ب میںایک مکان کی افتتاحی تقریب انعقاد پذیرتھی جس میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرست اعلیٰ منیر حسین المعروف چاچا منیراپنے داماداور بھتیجوں سمیت شرکت کیلئے آئے جہاں گاری کھڑی کر نے پرگائوں کے نوید وغیرہ سے جھگڑاہو گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں،منیر حسین، عمران سلیم، شبیر، رضوان سلیم، زبیر سیلم سکنہ محلہ شریف پورہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد منیر حسین کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ملزمان نوید اور تنویراشرف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




