معروف کامیڈین راجپال یادیو قانونی مشکلات میں گھر گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئے، ان کو طویل عرصے سے جاری مالی تنازع کیس میں سرینڈر کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔یہ کیس 2010 کا ہے جب راجپال یادیو نے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ بھارتی روپے قرض حاصل کیا تھا، فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے باعث قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں