معمولی جھگڑا،مشتعل چچا کی فائرنگ سے2سالہ بھتیجا لہولہان

ُْفیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل چچا کی فائرنگ ، گولیاں لگنے سے دو سالہ بھتیجا بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، لنڈیانوالہ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم چچا لیاقت خلیل کی تلاش شروع کر دی ہے، تفصیل کے مطابق 568گ ب کے رہائشی ساجد خلیل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے سگے بھائی لیاقت خلیل کیساتھ جھگڑا ہو گیا تو ملزم بھائی لیاقت خلیل نے فائرنگ کر دی اور گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اس کے دو سالہ بیٹے عارش اقبال کو گولی لگ گئی اور خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم مضروب کو ہسپتال پہنچایا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم چچا کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں