معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 2نوجوا ن زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)بلیئرڈ کھیلتے ہو ئے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیاگیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان فرارہوگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 431 ب کے صیام اور اویس وغیرہ بلیئرڈ کھیل رہے تھے جہاں پرعبداللہ اور صہیب وغیرہ سے کسی معمولی بات پر جھگڑاہو گیا کہ بعدازاں ملزمان مسلح ہو کر آگئے جنہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے زخمیوں کوفوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے صد پولیس گوجرہ ملزمان کی تلاش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں