مقامی معیشت کو فروغ دینے کیلئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)پنجاب کے مختلف اضلاع میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے کے ہر ضلع میں ایسا کاروباری مرکز بنایا جائے گا، جو مقامی معیشت، روزگار، سرمایہ کاری اور شہری ترقی کے دروازے کھولے گا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے مقامی حکومت اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سی بی ڈی پنجاب منصور جنجوعہ نے کہا یہ مشترکہ کوشش پنجاب کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ہے، چاہتے ہیں کہ ہر سی بی ڈی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے مقامی حکومت اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے ساتھ مل کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں جدید سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹس بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ منصوبے کے تحت ہر ضلع میں ایسا کاروباری مرکز بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں