ملائیکہ اروڑا نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی اس دوران مداح نے ان سے انڈسٹری میں سب سے پسندیدہ آئیکون کے بارے میں سوال کیا۔جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک نام نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ کئی لوگ سے متاثر ہیں لیکن اگر انہیں پسندیدہ شخص کا ذکر کرنا ہو تو وہ ان کا بیٹا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملیالم میں پلی بڑھی ہوں تو مجھے یاد ہے کہ واقعی ان کو آئیڈلائیز کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں