ملازمین یونین کونسلز عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملازمین یونین کونسلز عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مقررہ فیسو ں سے زائد ہرگز وصول نہ کریں سیکرٹریز یونین کونسلز دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں غیر حاضر اور کرپٹ عملہ کو معاف نہیں کیاجائیگا ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد محترمہ نادیہ فاطمہ نے یونین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد کی قیادت صدر محمد فاروق بٹ ‘ طارق محمود خان نے کی۔ اس موقع پر محمد یونس گجر اور اکبر علی گجر موجود تھے انھوں نے صفائی ستھرائی پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملازمین لوگوں کو بار بار چکر نہ لگوائیں پیدائش اموات اور نکاح رجسٹروں کو مکمل رکھاجائے ، اختیارات سے تجاوز ہرگز نہ کریں ، نادرا کے واجبا ت بروقت ادا کئے جائیں تاکہ عوام کو کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ کا تسلسل بحال رہے ، کمپیوٹر سسٹم اور تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھاجائے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے میں ہروقت حاضر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں