ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل کو فروغ دیا جائے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ٹین پن بالنگ کے قومی کھلاڑی اعزاز اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹین پن بالنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ٹین پن بالنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کھیلی گئی آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے ڈبلز کا ٹائٹل اسلام آباد کی ٹیم کے جیتنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ،جس ٹیم کا وہ بھی حصہ تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں بہت سا نیا ٹیلنٹ بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ملک کے دوسرے شہروں میں ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں