ملک میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں’ شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سماجی رہنما شاہد خان آفریدی نے ملک میں جاری موسمی اور ماحولیاتی چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماضی میں نہیں رہنا بلکہ اس سے سیکھ کر آئندہ کے لیے ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 48 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کا سوچنا ہوگا اور اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں ڈیمز بنانے اور درخت لگانے جیسے اقدامات کرنے ہوں گے۔شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ پہاڑ اور درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، ہم کیا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کالاباغ ڈیم بھاڑ میں جائے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں جو حقیقت میں ملک کی ضرورت کو پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں