ملک کا کسان بدحال اور زراعت تباہ ہو رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق و فاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ناجی گجر ، سٹی صدر سمندری رانا عامر محمود خاںنے کہا کہ پنجاب کی سرکار ہمارے تنگ دست کسانوں کا خون چو سنے پر کیوں تلی ہو ئی ہے ؟ ایک طرف گندم کی قیمت اونے پونے کی جارہی ہے تو دوسری جانب گنے کے کاشتکاروں کا استحسال کیا جارہا ہے ملزمالکان گنے کے کاشتکاروں کو حکومتی ہدایت اور اعلانات کے باوجود گنے کے کاشتکاروں کو ان کی پیمنٹ ادا کرنے میں مسلسل مشکلات پیداکر رہے ہیں اعلی عدلیہ بھی پنجاب حکومت کی جانب سے کسان دشمنی کا نو تس نہیں لے رہی کسان کی سال بھر کی کمائی کو زندہ درگور کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں