منافع کالالچ دیکر چالاک ملزمان کا5شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے’ گلشن حیات کے رہائشی عبدالمنان نے ملزم الیاس اور اسکی اہلیہ مہوش الیاس سکنہ راولپنڈی نے 60لاکھ مالیت کا کپڑا خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ گلبرگ کے رہائشی احسان منظور کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار علی نے کاروبار کی غرض سے 50لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ ملت ٹائون کے علاقہ 197 رب کے نور احمد نے بتایا کہ ملزم حسنین نے پراپرٹی کے کاروبار کرنے کیلئے 50لاکھ کی رقم ہتھیالی’ اشرف آباد سمندری کے غلام مصطفی ، ملزم حسن علی نے 25لاکھ کا دودھ لیکر رقم کے بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی نمبر2 کے اختر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم حافظ سرمد نے 20لاکھ مالیت کے موبائل فونز خریدنے کیلئے رقم لے کر رفوچکر ہو گیا۔
، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں