9

موبائل شاپ کا مالک شہری کے بجلی بل کی رقم ہڑپ کر گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی میں موبائل شاپ کا مالک شہری کے بل کو ہڑپ کر لی،بجلی کا بل جمع کرتے ہوئے جعلی مہریں اور دستخط کردیئے۔ پو لیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں موبائل شاپ کے مالک شہزاد ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ گلفشاںکالونی کے رہائشی خالد محمودنے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گلفشاں کالونی میں ملزم شہزاد ریاض ولد ریاض سکنہ مدینہ پارک نے شہزاد کمپیوٹر و موبائل شاپ بنا رکھی ہے اور وہ لوگوں سے یوٹیلٹی بل جمع کرتا تھا اس نے ماہ ستمبر کا بجلی کا بل 19812روپے مذکورہ دکاندار کے پاس جمع کرویا تو اس نے بل پر اپنی دکان کی مہر اور دستخط کر کے کہا کہ بل بجلی جمع ہو گیا ہے لیکن اگلے ماہ جب بجلی کا بل آیا تو اس پر بقایا رقم درج تھی جس پر دکاندار سے رابطہ کیا تو وہ غنڈہ گردی پر اتر آیا اور اس کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو جھنگ بازار پولیس نے 420ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد ریاض کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں