مودی کو آبی جارحیت پر بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر ز ونگ فیصل آباد،سابق صدرفیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری رانا محمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ مودی کو آبی جارحیت پر بھی شرمند گی کا سامنا کرنا پڑیگا،بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کو شش کی تو وہ خو فناک جوابی کاروائی کیلئے بھی تیار رہے،دریائوں کا رخ موڑنا جنگی جنون کی نئی شکل ہے اور پاکستان اس وار کو کبھی برداشت نہیں کریگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کا کو شش کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا،بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے لیے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں