16

مولانا سردار احمد کی تعلیمات اہمیت کی حامل ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محدث اعظم پاکستا ن مولانا سردار احمد قادری رحمتہ اللہ علیہ نے اسلام کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدما ت سرانجام دیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے عشق رسول ۖ نے لوگوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف مائل کیا۔ تحریک پاکستان کو تقویت دینے میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کا اہم کردار رہا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدرو ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نیمحدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمدقادری رحم اللہ علیہ کے عرس کے سلسلہ میں منعقدہ ” لنگر کیمپ “کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و پاکستان کو محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ جیسی جلیل القدر ہستیوں کی اشد ضرورت ہے۔ امت کی رہنمای اور خدمت خلق سیدی محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ کا خصوصی شعار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں